تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑےکےمختلف واقعات میں 2خاتون سمیت 8 افراد شدید زخمی

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دو خاتون سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔اراضی ودھاوا میں چار افراد نے دستی آلات سے تشدد کرکے نوجوان سجاد کا بازو توڑ ڈالا۔ موضع اکبر میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ظفر اقبال نے کاربین کا فائرمار کر محمد ارشد کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ اراضی ودھاوا کے رہائشی طیب اقبال کی والدہ شاہ بانو گاؤں کی دوکان سے سودا سلف خریدنے جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان تنویر، حبیب، نعیم وغیرہ 9 افراد نے اسے اپنے دستی آلات سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔شاہ بانو کا بیٹا اور پوتے سجاد علی،ماجد علی چھڑانے کیلئے آگے بڑھے تو ملزمان نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے سجاد علی کا دایاں بازو توڑ ڈالا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اراضی ودھاوا کے ہی رہائشی حبیب احمد کی والدہ نسرین بی بی، والد محمد منیر کو سابقہ رنجش پر ملزمان طیب، احتشام وغیرہ دس افراد نے دستی سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ موضع فتح پور کے رہائشی اللہ دتہ اپنے احاطہ مویشیاں میں موجود تھے کہ ملزم مظہر اقبال مسلح کلہاڑی آگیا اور دستی کلہاڑی کے وار کرکے اللہ دتہ کو شدید زخمی کردیا۔چک نمبر42جیڈی کے رہائشی محمد ہارون اپنے کزن محمد ارشد کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان ظفر اقبال،اظہر اقبال مسلح آتشیں اسلحہ نے روک لیا ملزم ظفر اقبال نے دستی کاربین سے فائر مار کر محمد ارشد کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ چک نمبر 9 جیڈی کے رہائشی سید شاہد ندیم کو سابقہ رنجش پر ملزمان شفقت،شفیق،صدام وغیرہ نے اپنے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔چک نمبر39ڈی کے رہائشی منیر احمد اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ جیسے ہی وہ قبرستان سیدن سائیں کے قریب پہنچا تو ملزمان رانا عزیز،آصف، وقاص وغیرہ نے اسے روک لیا اور اسے زبردستی اٹھا کر قبرستان میں لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کردیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  سال 2020 کے لئے حج قرعہ اندازی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker