پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سازش کےتحت باہر

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان مقابلہ حسن قرأت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی میٹرک کی طالبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام مقابلہ حسن و قرأت میں ایک سازش کے تحت پوزیشن ہولڈز سے باہر کردیا، ججز کے غیر معیاری اور غیر منصفانہ فیصلہ پر لوگوں کا شدید احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے2011میں سیکنڈری لیول مقابلہ حسن و قرأت میں یسریٰ طارق نے اول پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ2012 وزیر اعلیٰ پروگرام مقابلہ حسن و قرأت لیڈی پارک اوکاڑہ میں منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے حصہ لیا۔ ججز نے غیر معیاری اور غیر منصفانہ فیصلے اور ڈیرھ گھنٹہ بعد رزلٹ آؤٹ کرکے پاکستان کو ٹاپ کرنے والی ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کی میٹرک کی ہونہار اور خداداد صلاحیت کی مالکہ یسریٰ طارق کو ایک سازش کے تحت کوئی پوزیشن نہ دی گئی۔ ججز کی غیر معیاری اور مبینہ سازش کے خلاف لوگوں کا شدید احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی او اوکاڑہ سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ایسے نااہل ججز کو ایسے عہدوں سے فارغ کردیا جائے جو ایسی تقریبات میں بھی مصلحت پسندی کا شکار ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ عتیقہ اڈوھوشراب برآمدگی کیس: سماعت وکلاء کی ہڑتال کےباعث ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker