تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغواء کی تین مختلف وارداتیں، 2شادی شدہ خواتین، ایک شخص اغواء

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دو شادی شدہ خواتین اور ایک شخص کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ6فور ایل کے رہائشی غلام شبیر کی بیوی رقیہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد صفدر، افتخار احمد اور محمد سردار اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاری میں اغواء کرکے لے گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ20ٹو ایل کے رہائشی محمد شعبان کی شادی شدہ بیٹی سلمیٰ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح راشد،منیر احمد، بشیر احمد اور حمیداں بی بی وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ33ٹو آر اے کے رہائشی محمد دین کو آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:سیدہ فاطمۃ الزاہرہ جنتی عورتوں کی سردار تھیں،پیر غلام رسول اویسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker