تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: بیوہ خاتون سمیت دو شادی شدہ خواتین زیادتی کا نشانہ بن گئی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)زیادتی کی دومختلف وارداتوں میں گن پوائنٹ پر بیوہ خاتون سمیت دو شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ پسیل کے رہائشی محمد اشرف کی بیوی ثریا بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح اکرام،اسلم،شریف،حنیف اور بشیر احمد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اکرام اسلحہ کے زور پر تین ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اس کے ساتھی اسلحہ لیکر پہرہ دیتے رہے گزشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ اٹھوال خالصہ کی رہائشی بیوہ سخی محمد گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح افتخار اور ولایت گھر میں داخل ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر افتخار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ولایت اسلحہ لیکر پہرہ دیتا رہا۔علاوہ ازیں حویلی کے رہائشی ذوالفقار علی کی بیٹی شگفتہ بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک اسلحہ سے مسلح محمد احمد ولد ذاکر اندر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے لگا مزاحمت اور شور کی آواز سن کر اہل محلہ آگئے ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  دفعہ 35 اے ختم،بھارت نےمقبوضہ کشمیرکوفلسطین بنادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker