تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:(ن)لیگ اندرونی طورپرٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکی ہے، میاں عامرحیات وٹو

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما میاں عامر حیات وٹو نے کہا ہے کہ اپنے غیر جمہوری رویہ کے باعث (ن)لیگ اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔انتخابات کا اعلان ہوتے ہی (ن)لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔آئندہ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں عامر حیات وٹو نے کہا کہ شریف برادران نے موجودہ دور حکومت لاہور کی سیٹیں بچانے پر صرف کردیا لاہور میں دیپڈٹرانزٹ کے منصوبے پر52ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ باقی صوبے کے عوام کو ییلو کیپ ٹیکسیوں اور لیب ٹاپ تقسیم کرکے ٹرخا دیا گیا۔پنجاب کی عوام کے ساتھ غیر مساویانہ رویہ سے(ن)لیگ عوام میں غیر مقبول ہوچکی ہے جس کے برعکس پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملکی استحکام اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر ٹھوس اقدامات کئے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائینگے۔ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام اور پیپلز پارٹی میں ایک اٹوٹ رشتہ قائم ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کے کارکن اور ارکان اسمبلی صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے پنجاب کی حکومت کو احساس محرومی کا شکار نہیں ہونے دیا اور پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے۔جنوبی پنجاب کے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے اس پر بھرپور کام شروع کردیا جن کے بہت سے مطالبات عام انتخابات سے پہلے پورے کردیئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جو عوام کی طاقت سے واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی

یہ بھی پڑھیں  ’لاہور دہشت گردی نے سب کچھ بدل دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker