تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:گھریلوجھگڑے پرخاوند نےساتھی کے ہمراہ بیوی کوموت کےگھاٹ اتاردیا

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے ساتھی کے ہمراہ دستی آلات کے پے درپے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق فضل کالونی لاہور کے رہائشی محمد سرور کی بیٹی شمشاد بی بی عرف ننھی کی شادی اوکاڑہ کے محلہ شکور آباد کے رہائشی بابر علی ولد صادق سے 8سال قبل ہوئی تھی جس سے کوئی اولاد نہ ہوئی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بابر علی نے اپنے ساتھی محمد امین کے ہمراہ دستی آلات کے وار کر کے اُسے شدید زخمی کر دیااوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  نیب نے میاں منشا کو کرپشن کے الزام میں دوبارہ طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker