اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کےدوران سینکڑوں افراد نے ٹائروں کوآگ لگا کرجی ٹی روڈ بلاک کردیا۔مظاہرین کےاحتجاج کی وجہ سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےدیپالپور چوک پہنچی تومظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس کی طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنےکےلئے جوابی لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت متعددمظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متعدد افرادکو حراست میں لے لیا۔
You must be logged in to post a comment.