تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:گستاخانہ فلم کیخلاف ایپکاکےزیراہتمام بڑی احتجاجی ریلی، کرسچین کمیونٹی کی شرکت

اوکاڑہ(محمد مظہر رشید)گستاخانہ فلم کے خلاف ایپکا اوکاڑہ کے زیر اہتمام بڑی احتجاجی ریلی ،ریلی میں کرسچین کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کی ریلز کے خلاف ٹی ایم اے سے اوکاڑہ پریس کلب چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جس میں ضلع بھر کے کلرکس کے علاوہ مسیحی ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔شرکاء ریلی جس کی قیادت صدر ایپکاء عبدالحمید شاد کر رہے تھے ۔نعرے باز کرتے ہوئے پریس کلب چوک پہنچے جہاں مقررین نے ریلی سے خطاب کیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمید شاد اور شاہد قادری نے کہا کے انٹرنیشنل سطح پر انبیاء اکرام کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون بنایا جائے اور ایسی سزا تجویز کی جائے کہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔ملازمین نے مشترکہ قرار داد پیش کی کہ گستاخ رسولﷺ کا سر قلم کرنے والے کو ملازمین ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دیں گے ۔جس کو مشترکہ طور پر پاس کیا گیا ۔بعد ازاں بلدیہ لان میں سانحہ کراچی اور لاہور میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  مصری فوجی کونسل نے جنرل السیسی کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی توثیق کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker