تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سخی سیّد ن شاہ المعروف ’’ پیردی ہٹی‘‘ کے سجادہ نشین سید ظفر حسن انتقال کرگئے

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سخی سیّد ن شاہ المعروف ’’ پیردی ہٹی‘‘ کے سجادہ نشین سید ظفر حسن انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ رات ان کے آبائی قبرستان سخی سیّد ن شاہ دیپال پور میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر الحاج سید زاہد گیلانی نے پڑھائی ۔ہزاروں افراد جن میں منتخب اراکین اسمبلی ،معززین علاقہ اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیدظفر حسن 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے ۔ ان کی رسم قل بروز سوموار ان کی رہائشی گاؤں چک فضل شاہ واقع ’’پیر دی ہٹی‘‘دیپال پور میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا،آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker