تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے2افراد کوپناہ دینے پر3افراد کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دوافراد کوپناہ دینے پرتین افراد کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان پولیس کو ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو اطلاع ملی کہ بین الا ضلاعی ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ڈاکو ظفر کالونی اوکاڑہ میں عابد علی، ارشاد حسین، رضا حسین کے پاس پناہ لیئے ہوئے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے ریڈ کیا تو عابد علی وغیرہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں کو فرار کرادیا،پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے عابد علی، ارشاد حسین، رضاحسین کے خلاف زیر دفعہ 216پ ت مقدمہ درج کرلیااورڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو مختلف اضلاع کی پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker