تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:کالجز کی سطح پرپنجاب یوتھ فیسٹول کے انعقاد کیلئے کمیٹی تشکیل

اوکاڑا(بیورو رپورٹ/شہبازساجد) یکم اکتوبر 2012 تا سات اکتوبر 2012 کے دوران ضلع اوکاڑا میں کالجز کی سطح پرپنجاب یوتھ فیسٹول2012 کے سپورٹس ودیگر پروگراموں کے انعقاد کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ طلباء اور طالبات کے کالجز کے سربراہان پرمشتمل کمیٹی اور فوکل پرسنز کا قیام عمل میں لایاگیا جسکے مطابق عبدالمجیدڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑا کنوینئرجبکہ ممبران میں ریاض احمد ہاشمی پرنسپل پوسٹ گریجویشن کالج اوکاڑا،مسز شاہدہ اصغر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اوکاڑا،شہزاد رفیق پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجزاوکاڑااور محمد سلیم طاہر پرنسپل سپیرئر گروپ آف کالجز اوکاڑا۔اسی طرح فوکل پرسنز میں عارف فرید اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج اوکاڑا،محمد ایوب ملک اسسٹنٹ پروفیسرفزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج رینالہ خورد،محمد احمد اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج اوکاڑااورمس سعدیہ محمودلیکچرارگورنمنٹ کالج برائے خواتین اوکاڑا شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker