تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دفتراَیکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں غیر سرکاری اہلکاروں کاراج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دفتر اَیکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں غیر سرکاری اہلکاروں کا راج ، محکمہ کے ایمانداراَفسروں نے مک مکا کے لئے پرائیویٹ لوگوں کو اسسٹنٹ کے طور پر بھرتی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر اَیکسائز اینڈ ٹیکسیشن اوکاڑہ میں اہلکاروں نے رشوت خوری کا نیا نظام متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت اِس ادارے میں ملازم کلرکوں سے لے کر اِنسپکٹروں تک سب نے اپنے اپنے پرائیویٹ اسسٹنٹ بھرتی کر رکھے ہیں جو دفتری اوقات میں اُنکی جگہ کام کرتے ہیں اور یہ اہلکار خود آرام سے بیٹھے اُونگ رہے ہوتے ہیں ۔ دفتر میں جائز کام کے لئے آنے والا کوئی بھی سائل اِنکی جیب گرم کئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتااورکوئی اِنہیں پوچھنے والا نہیں ہے ۔ اِس کے برعکس دفتر کا عملہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے ہروقت تیار رہتاہے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایماندارانہ طریقہ سے سرانجام دینے کے بلندوبانگ دعویٰ بھی کرتاہے جبکہ اِدارے کے سربراہ کی ایمانداری کے چرچے بھی عام ہیں مگر چراغ تلے اندھیرے کے مصداق انہیں اپنے ماتحت کام کرنے والے اِن سرکاری اہلکاروں کی کوئی بے اَصولی اُنہیں نظر نہیں آتی جو عوام کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں اور غیر سرکاری لوگوں کو رشوت ستانی کا ذریعہ بناکر دونوں ہاتھوں سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری اَیکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سمیت وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر اِس بے ضابطگی کا نوٹس لیں اور اُن تمام اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنائیں جو شاہی انداز اپنا کر عوام کو محکوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گھتی سلجھ گئی ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker