تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگا کر اپنا قومی فرض پورا کرے۔ ڈی سی او

اوکاڑا( بیورورپورٹ) شجرکاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع بھر کے تعلیمی و دیگر سرکاری اداروں میں پودے فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ موسم برسات کی شجرکاری کے دوران ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگا کر اپنا قومی فرض پورا کرے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرسیف انجم نے کیڈٹ کالج اوکاڑا کے لان میں چیڑ کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرڈائر یکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی ،ای ڈی او ورکس ہمایوں ،پرنسپل کیڈٹ کالج ظفر اقبا ل راؤ ، کیڈٹ کالج کے پروگرامزانچارج رانا الطاف اور دیگرمیل اور فی میل سٹاف سمیت تمام کیڈٹس نے بھی پودے لگائے اور دعائیں کیں۔اس موقع پر ڈی سی او اوکاڑا اور دیگر مہمانوں کوکیڈٹس کی جسمانی تربیت پر مشتمل اسالٹ کورس کا مظاہرہ دکھایا گیا جسمیں سکندرین گروپ کی قیادت کیڈٹ زاہد جبکہ اقبالین گروپ کی قیادت کیڈٹ عدنان نے کی اس دوران مہمان خصوصی کورسالدار نثار احمد اور حوالدارشبیر احمد اوررانا جابر خان نے اسالٹ کورس کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈی سی او نے کیڈٹس کی جسمانی تربیت کے بہترین مظاہرے پر انسٹرکٹرز اور کیڈٹس کی تعریف کی اور حوصلے بلندرکھنے پر زور دیا بعد ازاں پرنسپل کیڈٹ کالج نے ڈی سی او اور دیگر مہمانوں کو کیڈٹس میس میں عشائیہ کے دوران کیڈٹس کوفراہم کردہ معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی روزآنہ خوراک کی تفصیل بتائی جس پر ڈی سی او نے اطمینان کا اظہارکیا

یہ بھی پڑھیں  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بھی حکومتی حمایت یافتہ محمد مرزا آفریدی نے جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker