تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ ضلع میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری تین عدد موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فون اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ اوکاڑہ کے رہائشی محمد علی کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح نوڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پراہل خانہ کویرغمال بناکر گن پوائنٹ پر گھر سے 3لاکھ20ہزار روپے نقدی اور3عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں گلشن فاطمہ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی ملک محمد اکرم نے اپنی موٹرسائیکل نمبر ایل ای ڈبلیو فتح ٹاؤن کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ 37ڈی کے رہائشی عدنان احمد نے اپنی موٹر سائیکل نمبراو کے کے 2537کچہری میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چراکر لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 40ڈی کے رہائشی محمد رفیق نے اپنی موٹرسائیکل نمبر او کے کے1768کچہری میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چراکرلے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 22جیڈی کے رہائشی سیف اللہ کے گھر سے یوسف اور فاطمہ بی بی موبائل فون اور90ہزارروپے نقدی چراکرلے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ 27ڈی کے رہائشی محمد علی کے گھر سے نامعلوم چور2تولے طلائی زیورات، 12بوربندوق اور 50ہزارنقدی چراکرلے گئے۔ساتویں واردات میں اختر آباد کے رہائشی اللہ دتہ کے گھر سے محمد منشاء 50 ہزار روپے نقدی چراکرلے گئے۔ آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ اعوان کلاں کی رہائشی آسیہ بی بی کے گھر سے شوکت علی اورتصور اقبال 3تولے طلائی زیورات اور 19700 روپے نقدی چرا کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مصراورشام یکجہتی ملین مارچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker