تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : قصبہ5ایل کے قریب سے گزرنےوالی نہرلوئر بارہ دوآب، گرمی کی شدت سے نڈھال نامعلوم نوجوان نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )گرمی کی شدت سے نڈھال نا معلوم نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیوٹیموں نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد نوجوان کی نعش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا تاحال جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق قصبہ5ایل کے قریب سے گزرنے والی نہر لوئر بارہ دوآب میں متعدد نوجوان گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہا رہے تھے اس دوران نا معلوم پندرہ سالہ نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا جس کو ڈوبتے ہوئے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ بچ سکا ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کیا دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد نا معلوم نوجوان کی نعش کو نہر سے باہر نکال لیا گیا نوجوان کی شناخت نہ ہونے پر اس کی نعش کو مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا *

یہ بھی پڑھیں  گائے گی دنیا گیت میرے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker