تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شربت پی کرمشروب فروش کو پیسےنہ دینے پراے سی اوکاڑہ کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ ﴿نامہ نگار ﴾ شربت پی کرمشروب فروش کو پیسے نہ دینے والے اے سی اوکاڑہ کیخلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اوکاڑہ جج حسنین قادر گھلو کی عدالت میں محمد اَصغر خاں اَیڈووکیٹ نے درخواست دائر کی کہ اے سی اوکاڑہ آصف رؤف نے ریڑھی پر شربت فروخت کرنے والے شخص غلام مصطفی کو ایک ماہ کا بل ادا کرنا تھا جب مذکورہ شخص نے اُن سے اپنے بل کی ادائیگی کا کہا تو وہ طیش میں آگئے اور اُنہوں نے دیگر سرکاری اہلکاروں ظفر اقبال ، پرویز حسن ، غلام قادر کچھی سمیت چار نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اُسے زبردستی اغوائ کرلیااور اپنے دفتر میں لیجا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیاتوملزمان اُسے دھمکیاں دیتے ہوئے پھینک کر چلے گئے ، جب متعلقہ تھانہ صدر اوکاڑہ میں اس وقوعہ کی اطلاع دی گئی تو اُنہوں نے اے سی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا جس پر عدالت سے رجوع کیاگیا تو عدالت نے فوری طور پر کاروائی کا حکم دے دیاجس پر تھانہ صدر اوکاڑہ میں ملزمان کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیاگیا #

یہ بھی پڑھیں  معین خان اور راشد لطیف کا کردار مشکوک ہے : سابق قومی کرکٹر ذوالقرنین حیدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker