تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:علاقائی صحافیوں کےمسائل کاواحد حل اپنے حقوق کےلیے منظم تنظیم سازی ہے

اوکاڑہ (محمد مظہر رشید) علاقائی صحافیوں کے مسائل کا واحد حل اپنے حقوق کے لیے منظم تنظیم سازی ہے ،ہم ریجنل یو نین آف جر نلسٹس کے پلیٹ فارم پر علاقائی صحافیو ں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بہت جلد صوبے بھر میں تحر یک چلائیں گے، ان خیا لات کا اظہار ریجنل یو نین آف جر نلسٹس پنجاب کے صد رسیدشفقت گیلانی نے اوکاڑہ میں آر یو جے کے صو بائی عہد یداران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدرسجاد کھرل جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،فنانس سیکرٹری حاجی محمد الیاس چو ہدری ،تر جمان عمران ندیم سد ھو ودیگر صوبائی عہد یدارن نے شر کت کی اجلاس میں صوبے بھر میں ہو نے والی تنظیم سازی کا جائزہ لیاگیا،ملتان ،بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں ہو نے والے کنو نشن کے لیے بھی مشاورت کی گئی ،اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی سینئر نائب صدرسجاد کھرل نے کہا کہ آر یو جے کے جھنگ میں کنو نشن کی کا میابی مضبوط تنظیم سازی کا نتیجہ ہے،نام نہادتنظیموں نے جس طرح صحافیوں کے حقوق غصب کیے ہیں وہ صحافت کا سیاہ باب ہے،ہمیں ایسی نام نہادتنظیموں کا قلع قمع کرنا ہے اور اپنی تحریک سے ثابت کرنا ہے کہ ہم صحافیوں کی داد رسی کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker