شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:ریڑھیوں،دوکانوں پرسرعام خواتین کے انڈرگارمنٹس کی نمائش کاسلسلہ

اوکاڑہ:ریڑھیوں،دوکانوں پرسرعام خواتین کے انڈرگارمنٹس کی نمائش کاسلسلہ

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی )شہر کے اندرون بازاروں میں ریڑھیوں اور دوکانوں پر سرعام خواتین کے انڈر گارمنٹس کی نمائش اور فروخت کا سلسلہ جاری دوکانداروں نے اپنے کام کو چمکانے کی خاطر اسلامی اقدار اور پردے کا جنازہ ہی نکال کر رکھ دیا اچھے گھرانوں کی خواتین اپنی بچیوں کے ساتھ بازاروں میں خریداری کے لیے جانے سے کترانے لگیں ۔یہی نہیں بلکہ دوکانوں کے ملازمین خواتین کی انڈر گارمنٹس کو ہاتھوں میں پکڑ کر خواتین کے سامنے بے ہودہ جملے بول کر اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جو کہ بازار میں آنے والی خواتین اور فیملیوں کے لیے سخت تکلیف دہ عمل ہوتاہے ۔معززین شہر نے ڈی سی او اوکاڑہ سیف انجم ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر عباس ملک،ٹی ایم او رانا شاہد احمد ،ٹی او ریگولیشن ملک مخدوم اور عملہ تہہ بازاری انکروچمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان دوکانداروں کو ایسا سامان اپنی دوکانوں کے اندر رکھ کر فروخت کرنے کا پابند بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ ،سینکڑوں افراد نے کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

2 تبصرے

  1. ye bohat he achi soch h is trah ka saman khas tor pe shops k ander bikhna chaye.ya phir ladies sales girls haier honi chaye

  2. ye bohat achi soch h is trah ka saman khas tor pe shops k ander bikna chaye.ya phir sales girls haier honi chaye