تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت سے محروم

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، دوعدد موٹر سائیکلوں، مویشیوں اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 4جیڈی کے رہائشی میاں احسان الحق، محمد سعید ، عثمان غنی ، عاشق علی، محمد اقبال، محمد اسلم، محمد یاراورمحمد ارشد موٹرسائیکل رکشہ میں سوار ہو کر جارہے تھے راستے میں 9ون آر کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے 9عدد موبائل فون اور 108150روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ ٹبی جوگی کارہائشی محمد زمان اپنی بلا نمبری موٹرسائیکل کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح آٹھ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اورگن پوائنٹ پر اُس سے موٹر ئیکل ، موبائل فون اور 28200روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ جیٹھ پور کے رہائشی فرید الدین مسعوداپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھاکہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح آٹھ نامعلوم افراد ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکااور گن پوائنٹ پر اُس سے موبائل فون اور 14ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ چوتھی واردات میں فرید کوٹ کے رہائشی محمد جاوید نے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایس ایل این 6016ہسپتال کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 30فور ایل کے رہائشی محمد سلیم کے گھر سے سجوار عرف ڈھولی، مقبول، ظہیر، عدنان اور نجمہ بی بی 5تولے طلائی زیورات، 13تولے چاندی اور3لاکھ 25ہزار روپے نقدی چراکر لے گئے۔ چھٹی واردات میں جواد ایونیواوکاڑہ کے رہائشی اللہ دتہ کے گھر سے نامعلوم چور 4تولے طلائی زیورات اور ایل سی ڈی وغیر ہ چرا کرلے گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ وناں والی کے رہائشی اللہ دتہ کے احاطہ سے پرویز، مقصود، شوکت علی ، اور رمضان عرف جانی 2لاکھ روپے مالیت کی بھینس چرا کر لے گئے ۔ آٹھویں واردات میں اراضی ودھاوا کے رہائشی سید احمد کے گھر سے ظہور، اسلم اور قربان 1لاکھ 15ہزارروپے مالیت کے 3بکرے چرا کر لے گئے۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ 4جیڈی کے رہائشی حاجی مختار احمد کے احاطہ سے نامعلوم چور 3لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی دوبھینسیں چرا کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں ایک ماہ سے الٹراساؤنڈ مشین خراب،مریض پریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker