تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اوکاڑہ (محمد مظہر رشید) نہتی بچی پر حملہ بزدلانہ اور انتہائی سفاکانہ کاروائی ہے، حملہ آوروں نے انسانیت سوز کاروائی کر کے اسلامی اقدار کے منافی فعل سر انجام دیا،تعلیم دشمن عناصرایسی مذموم کاروائیاں کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق ستارہ جرات وعالمی امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار خیال کیا ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر جاوید اشرف گجرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری میاں طلعت محمود ایڈووکیٹ،چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ،غلام مصطفی صادق ایڈووکیٹ،سیدعلی عابد شیرازی ایڈووکیٹ،رائے اعجاز کھرل ایڈووکیٹ ،ضیا اللہ خان ایڈووکیٹ ،سابق صدر بار صغیر احمد ہارنی ایڈووکیٹ،ایگزیکٹو ممبر لاہور ہائی کورٹ بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،سرجن ڈاکٹر حسن رشید،سینیئر صحافیوں شہباز ساجد،ذوالفقار اٹھوال،اسلم پراچہ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہر رشید،سفیان ملک،عابد مغل ،شفیق بھٹی،محمد زاہد قادری،احتشام جمیل شامی،مس تزئین اعجاز،تحریک انصاف کے عرفان اعجاز،مسلم لیگ ن کی کارکن مس اقراء ،مس ارفع رشید،عدنان اعجاز نے کہا ہے کہ نہتی بچی پر حملہ بزدلانہ اور انتہائی سفاکانہ کاروائی ہے، حملہ آوروں نے انسانیت سوز کاروائی کر کے اسلامی اقدار کے منافی فعل سر انجام دیا،تعلیم دشمن عناصرایسی مذموم کاروائیاں کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان ایسی قبیح اور سفاکانہ کاروئی کا سوچ بھی نہیں سکتا معصوم طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے والے دراصل پست سوچ کے مالک ہیں طالبات پر حملے کرنے والے تعلیم دشمن عناصرایسی مذموم کاروائیاں کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اورآئندہ ایسے بھر پوراقدامات کیے جائیں کہ ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہوسکیں اور حکومت پاکستان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:سجاد ہ نشین حجرہ شاہ مقیم کا جواں سالہ پوتا سپردخاک

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. khwaten par hmla ek buzdlana iqdam h is par hme afsos h lkn AFIA SADIQI b tu

    PAKISTNI h os k lye tu govt abi tak kuch nhe kr ski . . . . . . . . . why

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker