تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حجام پر ناجائز تعلقات کا الزام، آنکھیں نکال کرزبان ،ہونٹ کاٹ دیئے

اوکاڑہ (نامہ نگار) دیپال پور میں مبینہ ناجائز تعلقات پر با اثرافرادنے ایک حجام کی دونوں آنکھیں نکا ل دیں جبکہ زبان اور ہونٹ کاٹ دیئے۔ یہ افسوسناک واقعہ دیپال پور کے قصبے باہری پور میں پیش آیا۔ گاوٴں کے حجام محمد یوسف کے مکھو نامی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا لڑکی کے گھر والوں کو رنج تھا ،۔ لڑکی کے خاندان والوں نے محمد یوسف بہانے سے ایک جگہ بلایا جہاں لڑکی کے والد میاں خان اوردوسرے افرادنے حجام پر بری طرح تشدد کیا اور حجام محمد یوسف کی دونوں آنکھیں نکال دیں، ہونٹ اور زبان کاٹ دی۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے ماررہی ہے جبکہ محمد یوسف کو علاج کے لئے لاہورکے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:واپڈا ٹیم نے ریڈ کر کے 60 با اثر بجلی چور پکڑ لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker