تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پرڈینگی مکائو کےحوالہ سےواک کااہتمام کیاگیا

اوکاڑا﴿ بیورورپورٹ﴾وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر آج اوکاڑا میں ڈینگی مکائو کے حوالہ سے ایک واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ریسکیو1122، محکمہ صحت،محکمہ تعلیم ،محکمہ سماجی بہبود،فلاحی انجمنوں کے نمائندوں ،دوکانداروں،کیمونٹی لرننگ سنٹر اور شہریوں کی بڑی تعدادشامل تھی جس کی قیادت دسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس امتیاز نذیر، ریسکیو سیفٹی آ فیسر مس عائشہ سہیل ، کیمونٹی کوآرڈینیٹرایم این سی ایچ پروگرام محمد افضل کمیانہ اور ای ڈی او سوشل ویلفئررانا محمد اشرف نے کی ۔ واک کے شرکائ مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے اوکاڑا پریس کلب چوک میں پہنچے اور وہاں ریسکیوسیفٹی آفیسرمس عائشہ سہیل نے خطاب کے دورا ن ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوناہوگا۔ آخر میں ریسکیو 1122کے عملے نے لوگوں کو انسداد ڈینگی اور احتیاطی تدابیر سے متعلقہ پمفلٹس تقسیم کئے#

یہ بھی پڑھیں  آج دن ہے مزدوروں کا۔۔میں مان لوں کیسے ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker