تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چوری کی 12وارداتیں،لاکھوں روپے کی کار، موٹرسائیکل، زیورات اورنقدی چراکرلےگئے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوری کی بارہ مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی کار، موٹر سائیکل، طلائی زیورات،موبائل فون اور نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حسین کالونی اوکاڑہ کے رہائشی الطاف حسین بابر نے اپنی 11لاکھ روپے مالیت کی کار نمبر ایل زیڈ کے3871گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ لالو جسرائے کے رہائشی اشفاق احمد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایل زیڈ کیو1455 کچہری میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں راولپنڈی کے رہائشی محمد شکیل اپنی والدہ صابرہ بی بی کے ہمراہ اپنی ہمشیرہ شبانہ کو ملنے ان کے گھر عامر کالونی اوکاڑہ آئے ہوئے تھے کہ اچانک محمد شعیب اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ3تولے طلائی زیورات،موبائل فون اور10ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں سردار پارک کے رہائشی غلام عباس کے ڈیرہ سے محمد رمضان، سجوار، شعبان اور سرور 3لاکھ97ہزار روپے مالیت کی کھاد اور سپرے وغیرہ چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں صدیق نگر کے رہائشی محمد خالد چوہدری کے گھر سے عجب، زاوری، جیلی، پپو اور لیاقت 3تولے طلائی زیورات اور2لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ موجوکے کے رہائشی ظہور احمد کے گھر سے محمد طارق اور جاوید2تولے طلائی زیورات، موبائل فون اور40ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ پیڑیانوالہ کے رہائشی احمد علی کے گھر سے مشتاق، الطاف، واحد اور سیداں بی بی2 تولے طلائی زیورات اور2لاکھ30ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ بھوکن کے رہائشی شبیر احمد کے گھر سے نصیر احمد ولد محمد حنیف بندوق،پمپ ایکشن اور9ایم ایم بور پسٹل چرا کر لے گیا۔نویں واردات میں نواحی قصبہ بارن پور کے رہائشی اعجاز احمد کی حویلی سے جاوید اور عبدالحکیم70ہزار روپے مالیت کا ڈیزل پمپ اور جنریٹر چرا کر لے گئے۔ دسویں واردات میں آبادی ڈھولہ کے رہائشی میاں خاں کے گھر سے شوکت علی، افتخار، مصطفی اور مقبول1لاکھ15 ہزار روپے مالیت کی گائے چرا کر لے گئے۔ گیارہویں واردات میں نواحی قصبہ33ون اے ایل کے رہائشی محمد ندیم کے گھر سے محمد طارق اور محمد خالد65ہزار روپے مالیت کے دو بکرے چرا کر لے گئے۔ بارہویں واردات میں نواحی قصبہ کھرل کلاں کے رہائشی محمد حیات کے ٹیوب ویل سے محمد اقبال، عادل شہزاد، وکیل اور غلام رسول40 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی چرا کر لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر سلمان ہمایوں،عظیم پاکستانی کا عظیم پوتا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker