تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:محکمہ اصلاح آبپاشی کے زیر تقریب منعقد ہوئی

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) محکمہ اصلاح آبپاشی کے زیر اہتمام ضلع اوکاڑہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے زرعی پیداوار بڑھاؤ پروگرام کے تحت زمین ہموار کرنے کے لئے کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت شیر محمد ،ڈی او زراعت فاروق جاوید ،ڈی او واٹر مینجمنٹ رانا وقار علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔تقریب میں ای ڈی او زراعت شیر محمد نے بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والے 28امیدواروں میں لیزر لینڈ لیولر تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو زمین ہموار کرنے کے لئے لیزر لینڈ لیولر پر دو لاکھ کی سبسٹڈی دی ہے جس سے صوبہ میں زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔اس موقع پر ڈی او واٹر مینجمنٹ رانا وقار نے بتایا کہ پانی کے صحیح استعمال کے لئے جدید طریقہ آبپاشی ڈرپ اور سپرنکلر کے زرعی پروگرام پر بھی سبسٹڈی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سردار سیف الدین خان کھوسہ، نیاز خان جھکڑ اور بہادر خان سیہڑ تحریک انصاف میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker