تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سول جج کواس فیملی کےہمراہ گن پوائنٹ پرڈاکوؤں نےیرغمال بناتے ہوئےلوٹ لیا

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکوؤں نے ڈی پی او ،ڈی سی اواور سیشن جج اوکاڑہ کی رہائش گاہ سے چند سو گز کے فاصلے پر ریڈ زون میں واقع ججز کالونی کے رہائشی سول جج کو اس کی فیملی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے لوٹ لیا ڈاکو ہزاروں کی نقدی رقم لاکھوں کے طلائی زیورات ،پرائز بانڈز،موبائل فونزاور قیمتی گھریلو پارچات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ نے پولیس کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی ہوئی ڈ کیتی کی وارداتوں کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عثمان اکرم گوندل کی رہائش گاہ کے نزدیک ججز کالونی میں رہائش پذیر سول جج طارق ایوب کے گھردیواریں پھلانگ کر صبح چار بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس چھ ڈاکو داخل ہو ئے اسلحہ کے زور پر سول جج طارق ایوب اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کر دی ڈاکوؤں نے گھر میں موجود تیس ہزار کی نقدی رقم پرائز بانڈز اور لاکھوں کے طلائی زیورات سمیت قیمتی پارچات بھی لوٹ لیے اور اطمینان سے جج اور اس کی فیملی کو ایک کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی صبح ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ہڑتال کر دی اور پولیس کی ناکامی پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا اور پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جہاں ڈکیتی کی واردات ہوئی یہ اوکاڑہ کا حساس ترین علاقہ ہے اور اس کو ریڈ زون تصور کیا جاتا ہے ۔جہاں ڈی پی اور ڈی سی او اور سیشن جج سمیت اعلی انتظامی افسران رہائش پذیر ہیں ۔پولیس تھانہ صدر نے سول جج طارق کی رپورٹ پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی کے کچھ فوائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker