تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:کمشنرساہیوال ڈویژن کاشہرکے مختلف مقامات پرانسداد ڈینگی کےحوالےسے انتظامات کاجائزہ

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾کمشنر ساہیوال ڈویژن قاضی محمد اشفاق نے اوکاڑامیں سرکاری دفاتر ،شہر کے مختلف مقامات پر جا کر انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہر کی ٹائر شاپس اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش گاہوں کا معائنہ کیا کمشنر ساہیوال نے تحصیل ایڈ منسٹریٹر ظہیر عباس ملک کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کوساہیوال ڈویژن میں سب سے بہتر قرار دیا ۔کمشنر ساہیوال نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنا کر ڈینگی جیسے موضی مرض سے نجات پائی جا سکتی ہے ۔تمام سرکاری افسران ڈینگی سے بچائو اور اس کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔بعد ازاں کمشنر ساہیوال نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس اوکاڑا میں ڈینگی سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نوید احمد قریشی، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر ظہیر اے ملک،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر بھی موجود تھے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر نے کمشنر ساہیوال کو بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات پر ڈینگی کی ممکنہ افزائش گاہوں کا معائنہ کیا گیا ہے اور تاحال کسی بھی جگہ سے لاروا کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:کرپشن کےالزام میں فوڈانسپکٹر غلام سروربھٹوکوگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. سیمینار،واک،کانفرنسز کے لیے این جی اوز اور محکمہ سوشل ویلفیئر اوکاڑہ اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے اوکاڑہ کو ڈینگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے یعنی سیوریج اور بارش کے پانی کا نکاس فوری کرنا ہو گا اور خاص طور پر مچھر مار سپرے چند اور مخصوص علاقوں میں کرنے کی بجائے ہر علاقے کو اہمیت دینا ہو گی آج کل برسات کے موسم میں مکھیوں کی بہتات ہو چکی ہے اس طرف بھی توجی دینا ہوگی 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker