تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :سولہ سالہ لڑکی تیزاب سے جھلس کر جاں بحق

اوکاڑہ (مانیٹرنگ سیل) اوکاڑہ میں نا معلوم افراد نے سولہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب اور کمیکل سے جھلسی صباء محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فتح نورٹاﺅن کے علاقہ کی رہائشی صباءمحمود کو تین نومبر کی شام نامعلوم افراد نے تیزاب نما کمیکل پھینک کر شدید زخمی کر دیا تھا،متوفی کو طبعی امداد کے لیے میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ،آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پو سٹمارٹم کے لیے ڈسٹر کٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی ،پولیس کے مطابق ورثاءکی نشاندہی پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ،متوفیہ کے والدمحمود احمد نے الزام لگایا ہے کہ انکی بیٹی کی ہلاکت میں لاہور میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت شامل ہے اگر بہتر طریقے سے علاج کیا جاتا تو ان کی بیٹی کی جان بچ سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  دو سے زائد سمزایک موبائل میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پی ٹی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker