تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:صوبائی وزیرملک ندیم کامران کی زیرصدارت اجلاس

اوکاڑا(بیوروچیف/نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زکوٰۃ عشر پنجاب ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران اتفاق و اتحاد اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے علماء اور شہری اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایم پی اے ندیم عباس ربیرہ،جاوید علاؤ الدین،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد منیر،سید عاشق حسین کرمانی،سید زاہد گیلانی،ڈی سی او سیف انجم،ڈی پی او عثمان اکرم گوندل،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر عباس ملک ،ڈی او سی عبد الغفور چوہدری،اے سی دیپالپور رانا شکیل اسلم ،اے سی رینالہ ملک مشتاق،علماء تاجروں،صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ملک ندیم کامران نے کہا کہ ٹی ایم اے محرم کے جلوسوں کے روٹوں کی صفائی ستھرائی سٹریٹ لائٹس اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے علماء تاجروں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں سب ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جا رہے ہیں۔۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران ایپلی فائر ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔اجلاس میں علماء تاجروں،اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  ریسکیو 1122چنیوٹ نے پنجاب بھر میں انسانی خدمات کے ساتھ ساتھ مذہبی تہواروں کو منانے میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker