تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈالہ اور ٹرالر کے تصادم میں دو بھائی جاں بحق

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈالہ اور ٹرالر کے تصادم میں دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، محمد عباس اور حیدر علی اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈالہ پر مٹر لوڈ کرکے پاکپتن جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر19 ایس پی کے رہائشی دو بھائی محمد عباس اور حیدر علی اپنے ساتھی علی رضا کے ہمراہ ایک ڈالہ نمبر ایل ای ایس7913پر گوجرانوالہ سے مٹر لوڈ کرکے پاکپتن جارہے تھے کہ جیسے ہی وہ اوکاڑہ کے علاقہ چک نمبر 40ڈی کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرالہ سے ان کا ڈالہ جاٹکرایا جس کے نتیجے میں ڈالہ میں سوار محمد عباس، حیدر علی اور علی رضا شدید زخمی ہوگئے محمد عباس شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حیدر علی اور علی رضا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں حیدر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا یوں بدقسمت خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی نے آئی سی سی کی صدارت کے لئے ظہیرعباس کا نام فائنل کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker