تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

checkاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرپارام اوکاڑہ کے رہائشی محمد اقبال ولد محمد رمضان کو نصیر احمد ولد منیر احمد نے5لاکھ55ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ دوسرے واقعہ میں گلشن آرائیاں کے رہائشی حاجی محمد اظہر اقبال ولد حاجی محمد شریف کو علی عرفان ولد سکندر علی نے4لاکھ50ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔تیسرے واقعہ میں نئی آبادی کے رہائشی محمد امجد ولد نظام دین کو محمد یونس ولد شاہ محمد نے5لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker