تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا: انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے،صفدر حسین

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ ممبر ٹیکسیشن بورڈ پنجاب صفدر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کی گئی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی سی او سیف انجم،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس امتیاز نذیر اینٹی مولوجسٹ محمد اقبال ،ڈی او زراعت فاروق جاوید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام دستگیر اور دیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صفدر حسین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے ،این جی اوز اور سول سوسائٹی کو ڈینگی کے خاتمہ کے لئے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا تاکہ اس موذی مر ض سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ۔ڈی سی او سیف انجم نے ممبر ٹیکسیشن بورڈ آف پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران 243افراد سپرے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں جو لاروا کی ممکنہ افزائش گاہوں پر سپرے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار اور واک منعقد کی گئی ہیںاور شہر میں ڈینگی سے بچائو کے لئے آگاہی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں۔بعد ازاں ممبر ٹیکسیشن بورڈ پنجاب نے ڈی سی او کے ہمراہ کمپنی پارک،ڈی ایچ کیو ہسپتال،گھوڑے شاہ قبرستان،ٹائر شاپس،نرسریوںاور آئس فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈاکٹر رابعہ کاراناممتازکے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اورسپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker