اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) آل پا کستان مسلم لیگ کے مر کزی رہنما رائے شیر علی کھر ل نے کہا کہ حکمران عیا شیو ں میں مصروف ہیں جب کہ غر یب آدمی مہنگا ئی کی چکی میں پس رہے ہیں ،ملکی مسائل کا حل صر ف پرویز مشرف کے پا س ہی ہے ، پا کستان کے مسائل کو حل کر نے کے لیے ملک کے نوجو ان آئندہ الیکشن میں پرویز مشرف کا ساتھ دیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔رائے شیر علی کھر ل نے کہا عوام کی خد مت ہی پر ویز مشرف کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہے ،پر ویزمشرف وہ واحد لیڈر ہے جس نے ملک کو تر قی کی طر ف گامزن کیا لیکن پانچ سالو ں میں مو جودہ حکمرانو ں نے اپنی ناقص پا لیسوں سے سب کچھ پر پا نی پھیر دیا ہے یہ سب لو گ چو ر ہیں اس لیے پر ویز مشرف کا ملک میں آنے کا راستہ روک رہے ہیں انہو ں نے ایک سوال کے جو اب میں کہ کہ ہمارا لیڈر ملکی پیسہ لو ٹ کر با ہر نہیں گیا آج بھی پو ری دنیا پر ویز مشرف کی انقلابی سوچ کی تعریف کر تی ہے ،رائے شیر علی کھرل نے کہا کہ بہت جلد ہمارا قائد پا کستان میں اپنے کا ر کنوں کے ساتھ مل کر تنظیم سازی کر یں گے اس مو قع پر ضلع اوکاڑہ کے عہد یداران بھی مو جو د تھے ۔
You must be logged in to post a comment.