تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:12جنوری کاسورج ہماری کامیابی کی نوید لےکرابھرےگا، سیدعابدعلی شیرازی ایڈووکیٹ

okaraاوکاڑا(محمد مظہر رشید)12جنوری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر ابھرے گا چھوٹے بڑے گروپس نے حمایت کا یقین دلایا ہے خواتین وکلاء کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار سید عابد علی شیرازی ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری سالانہ انتخابات ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا نے نمائندہ آفتاب محمد مظہر رشید سے ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ 12جنوری2013کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر ابھرے گا ہم انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انھوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے گروپس کی اکثریت نے ہماری حمایت کا اعلان کردیا ہے چوہدری ریاض الحق کے گروپ کی حمایت سے ہماری جیت یقینی ہے خواتین وکلاء کے ایک بڑے گروپ نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے ہم کامیاب ہوکر خواتین کے لیے الگ چیمبرز کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے خواتین وکلا کو ڈسٹرکٹ بار کی سب کمیٹیوں کا چئیرپرسن بنانے کی تجویز ہے تاکہ خواتین وکلاء فیصلہ سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں اس موقع پر امیدوار برائے صدر غلام مصطفیٰ صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار کے الیکشنوں میں کامیابی کے بعد وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ہمارے پینل کو چوہدری ریاض الحق ایڈووکیٹ،رانا اکرام ربانی ایڈووکیٹ،فرینڈز،ارفع فری لیگل ایڈ فورم،چوہدری کاشف سلیمی ایڈووکیٹ،سابق صدر بار صغیر احمد ہارنی ایڈووکیٹ ،ملک مقبول حسین شاکر ایڈووکیٹ کے گروپس کے علاوہ دیگر چھوٹے گروپس کی بھر پور حمایت حاصل ہے

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:تمام تروسائل بروئے کار لائے جا کر جرائم کا خاتمہ کرینگے۔ ڈی پی او سلیم مروت

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker