تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بچوں کی معمولی سی لڑائی نے کانسٹیبل کے بیٹے کی جان لے لی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)طلحہ ٹاؤن اوکاڑہ میں بچوں کی معمولی سی لڑائی نے کانسٹیبل کے بیٹے کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 55ٹو ایل طلحہ ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی کانسٹیبل محمد یار اور ان کے محلہ دار عدنان اور اظہر کے بچوں کے مابین تین چار روز قبل کسی بات پر جھگڑا ہو گیا لیکن اہل علاقہ معززین نے معاملہ رفع دفع کروا دیا لیکن گزشتہ روز ان کے بچوں کے مابین ایک مرتبہ پھر کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی اور گالی گلوچ کے بعدبات بڑھ گئی اور اس دوران کانسٹیبل محمد یا ر اس کے بیٹے نوید ،عامر اور آصف آگئے اور اپنے مخالف کے بچوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا جس پر مخالف گروپ کے عدنان اور اظہر وغیرہ نے اپنے ساتھیوں سمیت کانسٹیبل محمد یار اور اس کے بیٹوں پر ڈنڈوں چھریوں اور اسلحہ سے حملہ کر دیا جس کی زد میں آکر کانسٹیبل کا بیٹا نوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کانسٹیبل محمد یار اور اس کے دو بیٹے عامر اور آصف بھی شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی تا ہم آخری اطلاع آنے تک ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا تھا واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف حراس پھیل گیا اور قریبی بازا بند ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:زیرتعمیرسڑکوں کےمنصوبے رواں سال مکمل کرلیےجائیں گے،DCo

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker