تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چوری کی مختلف وارداتیں

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتیں۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں واقع جامع مسجد سے نامعلوم ملزمان اعجاز احمد کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ ریلوے کوارٹرز سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں میٹر سوئی گیس چوری کرکے لے گئے۔ اکبرروڈ پر واقع بیجوں کی دوکان سے نامعلوم ملزمان تھیلہ بیج چوری کرکے لے گئے۔ گول چوک اوکاڑہ میں چک نمبر20جی ڈی کے رہائشی حاجی سخاوت کی کھڑی کار سے نامعلوم ملزم ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔ چک نمبر56ٹو ایل کے رہائشی شہاب الدین کے نامعلوم ملزمان دو بکرے چوری کرکے لے گئے۔ قادر کالونی اوکاڑہ کے رہائشی ثاقب رسول کے پولٹری فارم واقع51ٹو ایل سے پانچ افراد محمد اشرف، اصغر، وقاص وغیرہ سات لاکھ دس ہزار روپے مالیت کی برائلر مرغیاں چوری کرکے لے گئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کامرحلہ مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker