
اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ساہیوال کے موقع پر تحصیل دیپالپور کے عمائدین کے وفد کی ملاقات ،تحصیل دیپالپور کو دو تحصیلوں میں تقسیم کرنے کی استدعا۔ ذرائع کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خاں موقع پر موجود تھے ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے دیپالپور کے لوگوں کی اس تجویز کی عملی تعبیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دو روزہ سرکاری دورے پر ساہیوال آئے تو تحصیل دیپالپور کے عمائدین کے ایک وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحصیل دیپالپور رقبہ کے لحاظ سے پنجاب کی دوسری بڑی تحصیل ہے جس میں پانچ میونسپل کمیٹیاں ہیں یہ تحصیل پنجاب کے اضلاع،پاکپتن،منڈی بہاﺅالدین،ننکانہ صاحب سے بڑی ہے آبادی کے دباﺅ،،زیادہ رقبہ اوردور دراز آبادیوں کی وجہ سے عوام کو سرکاری دفاتر سے اپنے کاموں کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں جو کہ اس موقع پر موجود تھے کو تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے زمینی حقائق کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنے کے احکامات جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوام کے مفاد اور ان کے فلاح وبہبود کے معاملہ کو اولین اہمیت دی جائے گی تحصیل دیپالپور کو دو انتظامی تحصیلوں میں تقسیم کے معاملہ میں بھی میرٹ اور حقائق کی روشنی میں لوگوں کی بہتری کے لئے فیصلہ کیا جائے گا٭
I like it when
folks come together and share opinions.
Great website, continue the good work! https://abrasifsea.com/
Wow, this piece of writing is good, my sister is analyzing
such
things, so I am going to
tell her. https://www.evalulab.com/fr/tests-cliniques/vos-revendications/soins-du-corps/pour-peaux-tres-seche-a-atopiques/
Read a specialty pharmacy case examine about our partnership with North Memorial
Health in North Memorial Health.
Terrific article! That is the kind of information that
are meant to be shared around the web. Disgrace on the seek engines for not positioning this publish upper!
Come on over and discuss with my web site . Thank you =)
سلام.واقعا وبسایت خوبی دارید