شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اوکاڑہ کے زیراہتمام دوروزہ فری آئی سرجری کیمپ لگایا جارہا ہے

المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اوکاڑہ کے زیراہتمام دوروزہ فری آئی سرجری کیمپ لگایا جارہا ہے

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام دوروزہ فری آئی سرجری کیمپ25اکتوبر سے المصطفیٰ کمیونٹی سنٹر 14 جیڈی رضا آباد اور 26 اکتوبر کو اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکا ڑہ میں لگایا جائے گا،فری آئی سرجری کیمپ میں سفیدموتیے کے مریضوں کا چیک اپ اور مفت آپریشن کئے جائیں گے فری آئی سرجری کیمپ میں ماہر سرجن ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اورآپریشن کریں گے کیمپ دوروز جاری رہے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانامحمد عتیق اسلم ترجمان المصطفی ویلفیئر سوسائٹی نے بتایا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے نے پاکستان بھرمیں فری آئی سرجری کیمپ لگانے کی مہم شروع کررکھی ہے ،جو تین ماہ تک جاری رہے گی،اس مہم کاآغازمظفرآباد سے ہو گا جس کے تحت سفید موتیے کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ نے 2لاکھ مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ ،ادویات،لیبارٹری ٹیسٹ اورآپریشن سمیت متعلقہ علاج معالجہ مکمل کرنے کا ہدف مقررکرکھا ہے۔ فری آئی کیمپوں میں غریب مریضوں کی فیکو سرجری کے ذریعے لینز ڈالے جائیں گے۔تمام مریضوں کو ادویات، رہائش،کھانا سمیت ہر قسم کا بندوبست ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اندھا پن ختم کرکے آنکھوں کی روشنی بانٹنے کی اس جدوجہدمیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان و اوکاڑہ کو المصطفیٰ ٹرسٹ UKکا بھرپور تعاون حاصل ہے۔اس مہم کی سرپرستی المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ،ممتازسماجی و دینی رہنما ڈاکٹرالحاج محمد حنیف طیب کررہے ہیں*

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: