تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا :نامساعد حالات میں ایک عوام دوست ، مثالی اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار بجٹ پیش کیا. منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑا(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما، کونسلر و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک عوام دوست ، مثالی اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار بجٹ پیش کیا جو وطن عزیز کی پائیدار ترقی کا ضامن ہوگا۔ باالخصوص زراعت کے شعبہ میں پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا پیکج کبھی نہیں دیا گیا۔خزانے کے منہ کسانوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں جس سے اب ملک میں زرعی شعبہ کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی ، کسان خوشحال ہوگا ، ملک خوشحال ہوگا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اتنا زبردست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی پوری ٹیم بجا طور پر خراج تحسین کی مستحق ہے اور اس بات کی روشن دلیل ہے کہ ن لیگ ہی واحد جماعت ہے جو میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ، میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور آئندہ الیکشن بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر برسراقتدار آئے گی اور آئندہ کے بجٹ بھی پیش کرے گی*

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد عاطف اکرام نے ساہیوال کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker