تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : یوم پاکستان کے موقع پرصفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام برین آف اوکاڑہ کی ایک بڑی تقریب

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے) یوم پاکستان کے موقع پرصفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام برین آف اوکاڑہ کی ایک بڑی تقریب آرٹس کونسل اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پرنسپل صفہ سکول چودھری ظہیر اقبال ، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،معروف سماجی شخصیت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،معروف کمپیئرپروفیسر ریاض خان تھے تقریب میں ضلع بھر کے سکولز کی طالبات نے مختلف مقابلہ جات میں شرکت کی خاص طور پرملی نغموں ،پینٹنگ،تقاریر ،مہندی ،بینگل کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات اور کیش پرائز دیئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے آرگنائزر اور پرنسپل صفہ سکول ظہیر اقبال نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تعلیمی انقلاب کے لیئے معیاری درس گاہوں کی ضرورت کے ساتھ ساتھ بچوں میں اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی ضرورت ہے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا کہ آج کا دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے ایک اہم موڑکی یاد دلاتا ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیاہمیں اپنی نئی نسل کو بتانا ہے کہ 23مارچ 1940کو مسلمانان ہند نے پختہ عزم کیا تھاکہ وہ ایک ایسی ریاست قائم کریں گے جس میں مسلمان آزادی کیساتھ اپنی تہذیب تمدن اور اسلامی نظام کے تحت زندگی گزار سکیں قرارداد پاکستان کے دن سے سات سال کے مختصر عرصہ میں ایک آزاد ، خودمختار اسلامی مملکت قائم ہوئی یہ مسلمانان برصغیر کے اتحاد اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کاہی کرشمہ تھا ،حسن اسد علوی نے کہا کہ یہ دن مسرت اور خوشی کا دن بھی ہے اور قومی اعمال کے محاسبے کا دن بھی ہے ہم خوشیوں کے اظہار کیساتھ آزادی کے مجاہدوں اور شہیدوں کوبھی خراج تحسین پیش کریں تقریب کے اختتام پر مہمانان میں سوینئرتقسیم کیئے گئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker