تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اے ایم ویلفیئر سو سائٹی پنجا ب کے زیراہتما م یو م پا کستا ن کے موقع پر خواتین میلے کا انقعا د

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے) اے ایم ویلفیئر سو سائٹی پنجا ب کے زیراہتما م یو م پا کستا ن کے موقع پر خواتین میلے کا انقعا د کیا گیا جس کا افتتاح مہما ن خصو صی ایم پی اے چوہدری جا وید علاؤالدین سا بق ایم پی اے چوہدری ضیا ء الدین، صد رتحصیل این جی او ز انجینئر محمد اعظم بھٹی ، سوشل ویلفیئر آفیسر رائے محمد عارف جج صدر سوسائٹی ہذا غلا م مرتضی قا دری،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،سابق سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کیا اس مو قع پر خواتین نے مختلف قسم کے اسٹا ل بھی لگا ئے تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے چوہددری جا وید علا ؤالدین نے کہا کہ ہر دور میں معاشرے کی فلا ح وبہود اور ترقی کیلئے خواتین کا کردار بڑااہم رہا ہے ہما رے دین نے عورت کو بڑی عزت دی ہے انہیں ما ں بیٹی بہن بیو ی کے عظیم رشتے سے نوازا ہے انہو ں نے کہا کہ اے ایم ویلفیئر سو سائٹی پنجا ب کے صدر غلا م مرتضی قادری نے خواتین کا میلہ سجا کر علا قہ میں بڑا احسن اقدام اٹھا یا ہے انجینئرمحمد اعظم بھٹی نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں ملکر معا شرے کی فلاح وبہو د کیلئے کا م کرنا ہو گا خصو صا خواتین اپنے بچو ں کی پروش میں اہم رول ادا کر کے انہیں مذہبی بنا ئیں تا کہ وہ بے حیا ئی سے بچ سکیں تقریب میں خصو صی طور پر اسسٹنٹ کمشنر عا مر رضا ،ڈی ایس پی مو ٹروے مسز سا ئر ہ طارق، انسپکٹر رضا شاہ، تحصیلدار بختیار وٹو ،راجہ غلا م اصغر ،مو ٹروے انسپکٹر چوہدری محمد عظیم صدر صرافہ اسیو سی ایشن لا لہ خا لد محمود صراف ،خواتین وشہریو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بہترین کا رکردگی دکھا نے والے سکو ل کے بچو ں میں سلا ئی مشینیں اور انعاما ت بھی تقسیم کئے گئے ا ور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزای شیلڈز دی گئیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker