تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کسی ممبر کو پریس کلب کے قوائد وضوابط کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. محمد مظہر رشید چوہدری

اوکاڑہ (بیورورپوٹ)اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹر ڈ ) اوکاڑہ کا ہنگامی اجلاس ،کسی ممبر کو پر یس کلب کے قوائد وضوابط کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،تمام فیصلے جمہوریت کی بنیاد پر کیے جائیں گے سینئر نائب صدر محمدمظہر رشید چوہدری کا اجلاس سے خطاب، قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کر نے والے ممبران کے خلاف کاروائی کے لیے 5سینئر ممبران کی کمیٹی کا قیام تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹر ڈ ) اوکاڑہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر مظہر رشید چوہدری منعقد ہو ا اجلاس میں چیئر مین راؤ نذیر احمد ،جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی ،عابد حسین مغل ،احتشام جمیل شامی ،حسن اختر راؤ ،عباس علی جٹ ،عبدالمنان صحرائی،زاہد قادری ،رائے علی اکبر ،کامران سکندر ،عبد الر حمن خان،طارق مجید مغل،امتیاز بٹ ، جنیداقبال ودیگر نے شرکت کی ہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے مظہر رشید چوہدری نے کہاکہ اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) ایک معتبر ادارہ ہے جس کے قوائد وضوابط کی کوئی ممبر یا پھر عہدے دار خلاف ورزی نہیں کر سکتا،منتخب عہدیداران اور ممبران پر یس کلب جمہوریت کی بنیاد پر اکثر یتی فیصلہ کر نے کے پا بندہ ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی ممبر کو منفی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،پر یس کلب کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،اجلاس میں منفی سرگر میوں میں ملو ث ممبران کے خلاف کاروائی کے لیے 5ممبران راؤ نذیر احمد ،حسن اختر راؤ ،طارق مجید مغل،احتشام جمیل شامی رائے علی اکبر پر مشتمل کمیٹی قیام کی گئی ہے جو سات دنوں میں اپنی کاروائی مکمل کر کے اپنی رپورٹ سینئر نائب صدر مظہر رشید چوہدری کو پیش کر یں گے جس کو ہاؤس کے سامنے رکھا جائے گا *

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20؛ آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker