تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پولیس مقابلہ میں ایک رہزن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)رات گئے پولیس مقابلہ میں ایک رہزن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے دو ساتھی فرارہوگئے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او سٹی دیپالپور رضوان علی پل سوبھا رام موجود تھا کہ اڑھائی بجے رات وائر لیس پر اطلاع ملی کہ تین مسلح راہزنوں نے ایک شہر ی محمد وقار سے چک 39ڈی کے قریب موٹر سائیکل نمبری او کے کے 1639، موبائل اور نقدی 25سو روپے چھین لئے ہیں اور مسلح افراد دیپالپور کی طرف جا رہے ہیں جس پر ایس ایچ او رضوان علی نے ناکہ لگایاتھوڑی ہی دیر بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کوآتے دیکھا جنہیں روکنے کی کوشش کی جنہوں نے رکنے کی بجائے پویس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور ملزمان بائی پاس کی طرف فرارہوگئے واقع کی اطلاع پر مزید نفری کو اکٹھا کیااور ملزمان کوتعاقب کیاگیا جب کہ وائر لیس اطلاع موصول ہونے پر سب انسپکٹر جاوید خاں اور دیگر پولیس ملازمان دوسری سمت سے آگئے جن کو دیکھ کر ملزمان نے موٹر سائیکل پھینک کر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کئے اور ساتھ ہی ساتھ ملزمان کو فائرنگ بند کرنے اور خود کو حوالہ پولیس کرنے کا کہتے رہے کچھ دیر بعد ملزمان کی طرف سے فائرنگ بند ہوگئی اورسرچ لائٹ اور گاڑیوں کی ہیڈ لائٹ کی روشنی میں ملزمان کی تلاش کی گئی تو ایک موٹر سائیکل نمبری او کے کے 1639پڑی تھی چند قدم کے فاصلہ پر ایک نعش ڈاکو نامعلوم موجو د تھی جس کے پاس پسٹل پڑا ہوا تھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا جبکہ اس کے دوساتھی نا معلوم فرارہو چکے تھے ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس گشت کو معنی خیز بنائے رکھے تو جرائم پیشہ افراد کو وارداتیں کرنے کے مواقع دستیاب نہ ہوسکیں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button