تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سورج مکھی کی کاشت اور گندم کی فصل میں جڑ ی بوٹیوں کے مناسب انسداد کے سلسلہ میں محکمہ زارعت کے زیر اہتمام کسانوں کے ایک سیمینار کا اہتمام

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) سورج مکھی کی کاشت اور گندم کی فصل میں جڑ ی بوٹیوں کے مناسب انسداد کے سلسلہ میں محکمہ زارعت کے زیر اہتمام کسانوں کے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہد حسین نے کی ۔سیمینا ر میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد سرور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کسانوں کو اجتماع کے مقاصد سے آگاہ کیا اس موقع پر زراعت آفیسر مرکز 16/GD ،ٹرینر گندم نے کسانوں کو گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں سے ہونے والے نقصانات اور ان جڑی بوٹیوں کے انسداد کے لئے ادویات کے استعمال کے بارے میں بتایا اس موقع پر ماسٹر ٹرینر آئل سیڈز اور ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے کسانوں کو کھادوں کے استعمال ،بیج کی سبسڈی ،سورج مکھی اور گندم کے ڈی پلاٹس ،گندم اور کنولہ کے پیداوار کا مقابلہ اور مختلف زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہد حسین نے کاشتکاروں کو فصلوں کی پیداوار کے اچھے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی انہوں نے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریا ت یعنی نئی اقسام کے بیج کیڑوں اور بیماریوں کے مناسب تدارک ،محکمہ زراعت کی تحقیقات سے متعلق بھی آگاہ کیا ٭

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:سکول ٹیچر نے ٹاؤن فروخت کر کے بھاری رقم ہتھیالی

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

  1. When someone writes an article he/she retains the plan of a user in his/her mind that how
    a user can be aware of it. Thus that’s why this article is outstdanding.
    Thanks!

  2. I’m curious to find out what blog system you have been working with?
    I’m experiencing some small security problems with my latest website and I’d like to find
    something more safe. Do you have any recommendations?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker