
اوکاڑہ (بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) کی سات رکنی ممبر شپ کمیٹی کا اہم اجلاس سوموارکو منعقد ہو گا ،اجلاس میں نئی ممبر شپ کے لیے دی گئی درخواستوں پر غور کر کے جنرل باڈی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) کی سات رکنی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس کمیٹی کے چیئر مین عابد حسین مغل کی صدارت میں سوموار کو منعقد ہو گا جس میں نئی ممبر شپ کے خواہاں صحافیوں کی درخواستوں پر غور کر کے جنرل باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا یاد رہے کہ نئی ممبر شپ کی درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ31اگست سے بڑھا کرچار ستمبر کر دی گئی تھی *