تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے این جی اوز کا کردار قابل تحسین ہے. ڈاکٹرشعیب طارق وڑائچ

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈاکٹرشعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ معاشرہ کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے این جی اوز کا کردار قابل تحسین ہے سرکاری اداروں اور این جی اوز کے مشترکہ لائحہ عمل نے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگیو ں کو اسلام سے احکامات کے مطابق ڈھالیں اور شب و روز کو نبیﷺ کی سنت کے مطابق بنائیں انہوں نے کہا دین اسلام دین فطرت ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ اسلام کے سنہری اصول اور نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں غیر سرکاری تنظیم "ماڈا”کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ معاشرہ میں منشیات کے استعمال کی برائی کو ختم کرنے اور خصوصاََ نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق شعورو آگاہی پیدا کرنے کے لئے ماڈا کے کردار کو سراہا ۔قبل ازیں صائمہ رشید ایڈووکیٹ اور صدر ماڈا محمد مظہر رشید نے ماڈا کی کارکردگی اور منشیات کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بتایا

یہ بھی پڑھیں  ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانےوالے101ارکان نا اہل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker