تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : مچھر اور مکھیوں کی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے . صدر "ماڈا” (رجسٹرڈ) محمد مظہر رشید چوہدری

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ)کے صدر محمد مظہررشید چوہدری نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ شہر میں برساتی پانی کھڑا رہنے سے مچھر اور مکھیوں کی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے بے نظیر روڈ ،محلہ مصطفی پارک،اکبر روڈ ،جنرل بس سٹینڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی مسلسل کھڑا رہنے سے ڈینگی مچھر کی پیدائش کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے "ڈینگی مچھر کا خاتمہ کیسے ممکن ہے” پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئرصحافی شہباز ساجد ،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بارمس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،عرفان اعجاز چوہدری،محمد عاشق ،میاں طاہررشید،چوہدری عدنان اعجاز،مس تزئین ،مس اقرا، مس تحریم اور دیگر بھی موجود تھے محمد مظہررشید چوہدری نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے مکمل خاتمہ کے لیے عوام میں صفائی کی مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو شہر اور مضافات سے پانی کا نکاس فوری کرنے کی لیے مناسب اقدامات کرنے ہونگے ورنہ مچھر اور مکھیوں کی وجہ سے ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے *

یہ بھی پڑھیں  سبی پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹر ڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف آپریشن کے نام پر شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker