تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے . ڈپٹی کمشنرصائمہ احد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرصائمہ احد نے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے زیراہتمام نیوٹریشن ویک کے اختتام پرخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ غذائی کمی ،ناقص خواراک ،ماں کا بچے کو دودھ نہ پلانا ہے صائمہ احد نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کے لیے ڈبہ کا دودھ زہر ہے بچے کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا ماں کے دودھ میں سینکڑوں ایسے اجزا ہیں جو بچے کی جسمانی نشونما کے لیے انتہائی مفید اور ضروری ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد گورایا نے کہا کہ ماں کا دودھ حفاظتی ٹیکہ کاکام سرانجام دیتا ہے یہ الرجی دمہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤمیں بھر پور مدد کرتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرڈاکٹر سیف اللہ اور مانٹیرنگ آفیسر افضل کامیانہ نے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہی دی اور نیوٹریشن ویک کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں چھ ماہ سے اُنسٹھ ماہ کے 51940بچوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 3648انتہائی غذائی کمی کا شکار بچوں کو مفت ادویات اور خوراک دی گئی اسکے علاوہ حاملہ دودھ پلانے والی 11242خواتین کی سکریننگ کی گئی ان میں سے 4362خواتین کو ادویات اور آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں دی گئیں *

یہ بھی پڑھیں  مکارم اخلاقِ رسول اللہ ﷺکے اثرات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker