شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان افراد موقع پرجاں بحق

اوکاڑہ:ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان افراد موقع پرجاں بحق

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ15فور ایل کے رہائشی محمد رمضان کا نوجوان بیٹا صدی احمد اکیڈمی میں پڑھنے کیلئے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اوکاڑہ شہر آرہا تھا کہ راستے میں قصبہ11فور ایل کے قریب تیز رفتار دودھ سے لوڈ ٹینکر نے ٹکر ماردی جس سے صدی احمد شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں نواحی قصبہ گڈر کی پلی کے رہائشی محمد حنیف کا بیٹا محمد عمران سائیکل پر سوار ہوکر قصبہ مہنت درشن جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ نمبر او کے ایس 1488نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد عمران موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی