تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تیزرفتارکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سواربیٹا جاںبحق، باپ شدید زخمی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ داخل کروادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ1فور ایل کے رہائشی حبیب اللہ اپنے بیٹے محمد عرفان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جی ٹی روڈ پر جارہے تھے کہ اچانک راستے میں اڈا مرغی خانہ کے قریب تیز رفتار کار نمبرLEC-7578 نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد عرفان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا باپ حبیب اللہ شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ داخل کروادیا گیا ہے کار سوار بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:کھاد سے بھرے ٹریکٹر ٹرالر نے19سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker