تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تیزرفتاربس کی ٹکر،مو ٹر سائیکل سوارمیاں بیوی سمیت5افراد زند گی کی بازی ہارگئے

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ/نمائندہ خصوصی)تیز رفتار بس کی ٹکر ،مو ٹر سائیکل سوار میاں ،بیوی ،دو بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت5افراد زند گی کی بازی ہار گئے، بس ڈرائیور فرار ،تھانہ کینٹ پو لیس نے بس قبضہ میں لے لی،مقد مہ درج ،لاشیں دیکھ کر گاؤ ں میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 8 فورایل کا رہائشی نور جمال بھٹہ اپنی مو ٹر سائیکل نمبری OKK-12/7742پر ساہیوال کی طرف سے اپنے گاؤ ں آرہا تھا کہ جب وہ اڈا طبرق کے قریب آیا تووہاڑی سے لاہور جانے والی تیز رفتار بس گجر طیارہ LEX-5433 نے نورجمال بھٹہ کو تیز رفتاری میں کچل دیا جس سے نورجمال بھٹہ ،اس کی بیوی شہناز بی بی ، اور بیٹے محمد عمران ،محمد ارسلان اور بیٹی شمائلہ شدید زخمی ہو گئے جوبعد میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے بس ڈرائیور مو قع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ، تھا نہ کینٹ پو لیس نے بس قبضہ میں لے کر مقد مہ درج کر لیا ، واقع کے بعد اہل علاقہ نے جی ٹی روڈ پر ملزم کی گر فتاری کے لیے احتجاج کیا جس پر ایس ایچ او تھا نہ اوکاڑہ کینٹ یقوب بھٹی نے ملزم کی گر فتاری کی یقین دہانی کر وائی ،اور کہا کہ ملزم کو جلد گر فتار گر فتار کر لیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:چیف تیرے جانثار بے شمار،وکلاء کا چیف جسٹس کے حق میں مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker